ساہیوال: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے ایک ڈویژن میں کل جمعہ کو ڈرائی ڈے یعنی ڈرائیو فری دن منایا جائے گا۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کے مطابق ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اور ساتوں تحصیلوں کے افسران و سرکاری ملازمین پیدل یا سائیکل پر دفاتر آئیں گے۔
شعیب اقبال سید نے کہا کہ ڈرائی ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانا اور توانائی بچانا ہے۔