جہانیاں: لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

Published On 17 November,2023 02:40 am

جہانیاں: (دنیا نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین جہانیاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ قطب پور سٹیشن کے قریب پیش آیا، ٹرین کا انجن اور ایک مسافر بوگی ڈی ریل ہوئی ہے، پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ ٹرین ڈی ریل ہونے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے جہانیاں خانیوال لودھراں لائن سیکشن بند کر دیا گیا۔