راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا ہے کہ جیل میں فواد کا وزن پہلے کی نسبت تھوڑا کم ہوا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سے 30 منٹ تک ملاقات ہوئی ہے، دوران ملاقات دو پولیس اہلکار کانفرنس روم میں کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو الگ بیرک میں رکھا گیا ہے، وہ اڈیالہ جیل میں دیے جانے والے کھانے پر مطمئن ہیں۔
حبہ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ شدید سردی میں فواد چودھری کو گرم پانی کے بجائے ٹھنڈا پانی دیا جاتا ہے۔