ہمیں مردہ گھوڑا کہنے والے صرف ٹاؤنز کے اجتماعات دیکھ لیں: فاروق ستار

Published On 17 November,2023 11:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں مردہ گھوڑا کہنے والے صرف ٹاؤنز کے اجتماعات دیکھ لیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں ہے، کراچی کے لوگ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے سعید غنی کو جواب دیا کہ جو ہمیں مردہ سمجھ رہا ہے اسے کہو "میں مرا نہیں ہوں"۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا بسترا گول ہو رہا ہے، ابھی تو ہماری ریہرسل ہو رہی ہے، تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑیں گے، غلطیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کرنا ہے، نوجوان قیادت کو بہت جلد سامنے لانا ہے۔