نوازشریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

نوازشریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی، ملاقات میں پی ڈی ایم کے فورم اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

میاں نوازشریف جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سمیت اسلام آباد میں مصروف دن گزارنے کے بعد واپس مری چلے گئے۔