نگران وزیراعظم سے بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

نگران وزیراعظم سے بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں زرعی شعبے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، وفد نے انوار الحق کاکڑ کو بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کو تمام بقایا جات کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں: نگران وزیر اعظم

انوار الحق کاکڑ نے سیکرٹری توانائی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے مل کر ان کے مسائل کا منصفانہ حل نکالنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی، ملاقات میں سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری اور خالد لانگو بھی موجود تھے۔