عبدالغفور حیدری کی امام کعبہ سے ملاقات، پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

عبدالغفور حیدری کی امام کعبہ سے ملاقات، پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

مولانا عبدالغفورحیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مملکت سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب مرکز اسلام ہے، سعودی عرب کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے، وفد میں مفتی ابرار احمد، حماد حیدری، محمد کاکڑ ودیگر بھی شامل تھے۔