اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
عدالت عظمیٰ میں اپیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کر دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔