سوات : گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی

سوات :  گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی

تفصیلات کے مطابق وادی کالام سے واپس آنے والی گاڑی پشمال کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ  سولہ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق زخمی اور جاں بحق سیاحوں کو کالام سول ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے بتایا جارہاہے۔