توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر

Published On 25 November,2023 05:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسد عمر، فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمر، فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

تحریک انصاف کے چیئرمین کو گزشتہ سماعت پربھی پیش نہیں گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا، فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تھے۔