چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

جیل ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب کی 3 رکنی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کی قیادت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 15 نومبرسے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔