اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مجموعی طور پر 4 دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ میں ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ طلبا تنظیم کی شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا، پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 افراد ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔