اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور آمدہ انتخابات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح کی اہم ترین سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ ہوا، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر بخاری نے قومی اور صوبائی شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کیلئے کمیٹی ممبران کو اہم ٹاسک سونپ دیئے، باہمی مشاورت سے چاروں صوبوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، خیبرپختونخوا کے صدر محمد باچا نے بھی شرکت کی، ممبران کمیٹی قمر زمان کائرہ، ساجد طوری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔