اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
ایڈووکیٹ شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے رو برو پیش ہوئے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور شیر افضل مروت کو 15 روز میں ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔