نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل مقرر

نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل مقرر

اس سے پہلے فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے بعد نیئر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نیئر حسین بخاری کی بطور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز تقرری کی منظوری دے دی، نیئر حسین بخاری کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نئے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔