تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سمیت 2 ایم این ایز کی جہانگیر ترین سے ملاقات

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سمیت 2 ایم این ایز کی جہانگیر ترین سے ملاقات

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں، ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحا ق خاکوانی، عون چودھری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔

دوسابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماؤں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔