سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Published On 29 November,2023 07:24 pm

کوئٹہ (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر باضابطہ اعلان کروں گا، فیملی مصروفیات کے باعث پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو جلد ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ صدر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کریں گے۔