کراچی: پولیس نے آر جے مال میں آتشزدگی کے 5 ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا

کراچی: پولیس نے آر جے مال میں آتشزدگی کے 5 ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا

ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد میں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک سمیت انتظامیہ کے افراد بھی شامل ہیں، پولیس نے مال کے سکیورٹی انچارج کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ چوتھی منزل پر کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس موجود تھا، بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں، حادثے میں 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔