محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Published On 30 November,2023 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں 22 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024ء سے کھلیں گے۔

سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہو گا، محکمہ کی سالانہ سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔