اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا اور ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی بھی قرار دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ ایگزٹ لسٹ (پی سی ایل) لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔