سپریم کورٹ میں 25 ستمبر سے 30 ستمبر تک 257 کیسز نمٹا دیئے گئے

سپریم کورٹ میں 25 ستمبر سے 30 ستمبر تک 257 کیسز نمٹا دیئے گئے

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس دوران 204 نئے مقدمات قائم کئے گئے، چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لئے پرعزم رہے۔

جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کیسوں کی سماعت کا مقصد بیک لاگ کو کم کرنا اور مدعیان کو ریلیف دینا ہے۔