بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف درخواست پرجلد سماعت کی استدعا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف درخواست پرجلد سماعت کی استدعا

سپریم کورٹ میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کی ۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کر چکے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی جائے۔