پیپلز پارٹی نے کراچی کے 3 اضلاع کے پارٹی ٹکٹ کے درخواست گزاروں کو طلب کرلیا

Published On 12 December,2023 06:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے کراچی کے 3 اضلاع کے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی نے بدھ کو کراچی کے ضلع ملیر، کیماڑی اور غربی کے درخواست گزاروں کو بلاول ہاؤس طلب کیا، ضلع ملیر کے لئے درخواست گزاروں کو 12 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی، ضلع کیماڑی کے لئے درخواست گزاروں کو 2 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کا کہا گیا۔

ضلع غربی کے درخواست گزاروں کو سہ پہر 3 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ بدھ کوملیر، کیماڑی اور غربی اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا، ملیر کیماڑی غربی اضلاع سے پیپلزپارٹی کو 25 نشستوں کے لئے 100سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ میں سعید غنی عبدالقادر پٹیل، مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں، ملیر کیماڑی،غربی اضلاع کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے سندھ کے بیشتر اضلاع کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے، انتخابات کا شیڈول آتے ہی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔