وزیر مذہبی امور سے عراقی سفیر کی ملاقات، مذہبی سیاحت میں تعاون پر گفتگو

وزیر مذہبی امور سے عراقی سفیر کی ملاقات، مذہبی سیاحت میں تعاون پر گفتگو

ملاقات میں بغداد اور کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے پاکستان ہاؤس کی تعمیر پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دوران گفتگو نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کے رشتے ہیں۔

انیق احمد نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ اور زائرین کی سہولت پر مبنی زیارت پالیسی وضع کی ہے، زیارتیں کروانے والی نجی کمپنیاں حکومتی سطح پر رجسٹر کی جائیں گی۔