سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت کیخلاف سازش ناکام بنا دی: شہباز شریف

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت کیخلاف سازش ناکام بنا دی: شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کیخلاف سازش ناکام بنا دی، تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، یہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔