اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی، بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کر دی، اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا سزا معطل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر
دائر کردہ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا سابق وزیراعظم بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں، انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائیکورٹ کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر الیکشن کمیشن نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔