جے یو آئی ف نے خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

Published On 08 January,2024 10:37 pm

پشاور: (دنیا نیوز) جے یو آئی ف نے بھی خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

پشاور سے قومی نشست کیلئے نورعالم خان، عرفان اللہ، ناصرخان، سعدجان اور حسین احمد کو ٹکٹ جاری کیا گیا، مردان سے اعظم خان، قاری نیازعلی اور کلیم اللہ کو قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا، مولانا اسعد محمود این اے43 اور مولانا اسجد محمود کو این اے 41 سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اکرم خان درانی بنوں کی دو صوبائی نشستوں سے الیکشن لڑیں گے، نوشہرہ سے پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے کو جے یو آئی کا ٹکٹ دے دیا گیا۔