ملتان: (دنیا نیوز) پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں کو آج انتخابی ریلیاں نکالنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔
لاہور میں حماد اظہر کے والد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) January 28, 2024
اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔
دو روز قبل پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے پر مقدمہ درج کر لیا تھا، جس میں سینئر سیاستدان کے داماد اور نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔