ملک میں پرفیکٹ جمہوریت نہیں، بلوچوں کو ان کا حق دلوائیں گے: آصف علی زرداری

ملک میں پرفیکٹ جمہوریت نہیں، بلوچوں کو ان کا حق دلوائیں گے: آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا بجٹ 4 بار بڑھایا لیکن کہیں نظر نہیں آرہا، حب کا بجٹ کہیں نظر نہیں آتا، شاید دوستوں کی جیب کی نظر ہو گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلائیں گے، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہئے، حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی بقاء ہی جمہوریت میں ہے، ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔