ن لیگ کا آج ظفر وال میں سیاسی دنگل، مریم کارکنوں کا خون گرمائیں گی

ن لیگ کا آج ظفر وال میں سیاسی دنگل، مریم کارکنوں کا خون گرمائیں گی

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ظفر وال کے سکول گراؤنڈ میں 12 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی، جلسہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے حلقے میں کیا جارہا ہے۔

ظفر وال جلسے کیلئے سکول گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مریم نواز کے والہانہ استقبال کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔