ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن: پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

Published On 01 February,2024 06:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نے پرویزالہٰی کے خلاف چالان پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے پندرہ فروری تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ پندرہ فروری کو ہر حال میں چالان عدالت میں پیش کیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی۔

 

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے