وائرل بیماری نے ملک کا بہت نقصان کیا، اب ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی: مریم نواز

وائرل بیماری نے ملک کا بہت نقصان کیا، اب ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی: مریم نواز

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ وائرل بیماری گزشتہ 5 سال رہی لیکن آپ کا نقصان کر گئی، وہ وائرل بیماری ختم ہو گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ والو 8 فروری کو 20 کی 20 سیٹیں جیتنے جا رہے ہو؟ نوازشریف کی جس تقریر نے بازی پلٹ دی وہ گوجرانوالہ میں ہوئی، ایک شخص نے کروڑوں نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا تھا، نوازشریف نے اگر وعدہ کیا ہے تو میرا یقین کریں کہ وہ آپ کو نوکریاں دے گا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ گوجرانوالہ نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا، آپ نے ہمارا ساتھ نبھایا اب ہماری باری ہے کہ آپ کا ساتھ دیں، ہم آپ کی تقدیر بدلیں گے۔