8 فروری کو صرف تیروں کی بارش ہوگی: شرجیل انعام میمن

8 فروری کو صرف تیروں کی بارش ہوگی: شرجیل انعام میمن

ٹنڈو جام میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے اور ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام بہکاوے میں نہ آئے، حلوہ کھانے والے الیکشن میں حلوہ کھانے آئے ہیں، ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح دی اور بلاتفریق عوام کی خدمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، ان علاقوں میں بھی کام کروائے جو ہمیں ووٹ یا سپورٹ نہیں کرتے، عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔