ن لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی: مریم اورنگزیب

ن لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ن لیگ عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے اور اب تک نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔