سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی، لطیف کھوسہ کو مبارکباد

سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی، لطیف کھوسہ کو مبارکباد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے! آمین۔

واضح رہے این اے 122 لاہور سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سعد رفیق 77 ہزار سے زائد ووٹ لے سکے جبکہ سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔