اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا، وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔
وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔
وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔