پنجاب میں حکومت سازی: مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

پنجاب میں حکومت سازی: مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اجلاس 21 فروری کو جاتی عمرہ میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پنجاب سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں حکومت سازی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب بارے بھی مشاورت ہوگی، تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔