بھارتی وزیر اعظم کا دورہ، کشمیری 20 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے

Published On 19 February,2024 11:22 pm

میرپور آزادکشمیر: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر کل 20 فروری کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف احتجاج کیا جائے گا، آزاد کشمیر بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال ہوگی جبکہ میرپور آزاد کشمیر میں بھی ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔