شیخ رشید کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست، وفاق اور وزارت داخلہ سے جواب طلب

شیخ رشید کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست، وفاق اور وزارت داخلہ سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی ، جج جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے 28 فروری کو تحریری جواب طلب کرلیا ۔

اس ضمن میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ بعدازاں شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔