قومی اسمبلی کی 10 اقلیتی نشستوں میں 7 پرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 23 February,2024 10:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 10 اقلیتی نشستوں میں 7 پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں 4 اقلیتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی دو اقلیتی نشستیں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کا کوٹہ دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا

ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی کی ایک اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، قومی اسمبلی کی تین اقلیتی نشستوں کا نوٹیفکیشن ہونا باقی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو اقلیتی نشستوں والا معاملہ زیر التوا ہے۔