لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔
مریم نواز کے وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کو جمع کروائے گئے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، عظمیٰ بخاری،خواجہ سلمان رفیق،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،غزللی سلیم بٹ سمیت دیگر نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
واضح رہے کہ کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی سکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے، پیر کے روز 11 بجے اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا چناؤ ہوگا۔
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی چودھری عامر حبیب کو کاغذات جمع کرائے۔
رانا آفتاب احمد خان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نے سیکرٹری اسمبلی کو کاغذات وصول کرائے، رانا شہباز اعجاز شفیع، احمد خان بھچر، صائمہ کنول نے کاغدات جمع کرائے۔