مریم نواز کی خاتون اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو توجہ کا مرکز

مریم نواز کی خاتون اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو توجہ کا مرکز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکموں کے شعبہ جاتی امور اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورے کررہی ہیں۔

مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جب پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی کہ لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا۔