کوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے تاحال امیدوار کے نام کا اعلان نہ کرسکی۔
پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور نومنتخب ارکان پارلیمنٹ بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے نام سے لاعلم ہیں، صوبائی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت اور آصف علی زرداری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ظہور بلیدی، سرفراز بگٹی صادق عمرانی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غور ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں قائد ایوان کے کاغذات نامزدگی کل شام 5 بجے تک جمع ہوں گے۔