کراچی: (دنیا نیوز) نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری صدر مملکت کا انتخاب جیتیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری سینیٹ کی دو نشستیں خالی ہیں، جام سیف اللہ دھاریجو اور اسلم ابڑو سینیٹ کی نشستوں کیلئے ہمارے امیدوار ہیں، پیپلزپارٹی یہ دونوں نشستیں بآسانی جیت جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی حکومتوں کو مؤثر بنانے کیلئے ہم نے ترامیم کی ہیں، مقامی حکومتوں میں بہتری کی گنجائش ہوئی تو ہم کریں گے، پیپلزپارٹی کے میئرز اپنے اپنے شہروں میں کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، شاید ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کےدرمیان معاہدے کا مقصد پنجاب میں بلدیاتی نظام لانا ہے، مسلم لیگ (ن) کا سندھ اسمبلی میں ایک بھی نمائندہ نہیں ہے۔