لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ آج تمام جمہوری قوتیں جیتیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ آج ہمارے امیدوار کو اپوزیشن سے تقریباً دوگنا زیادہ ووٹ ملیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کی لڑ جھگڑ کر نفرت سے کبھی ملک نہیں چل سکتا، ان نفرتوں کی وجہ سے دیکھیں وہ آج کہاں بیٹھے ہیں، کتاب لکھنا شروع کی تھی لیکن حقائق اتنے کڑوے ہیں کہ کتاب لکھنا روک دی۔
واضح رہے کہ حکمران اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدر کے امیدوار ہیں۔