اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ارکان کو مبارکباد دی، شہبازشریف نے کابینہ ارکان کو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کرنے کی ہدایت کی۔
شہبازشریف نے کابینہ سے کہا کہ ہم نے ملکر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہونے والے فیصلے منظر عام پر آگئے
اجلاس میں کابینہ ارکان کو معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے، ٹیکس چوروں اور ان سے ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے بلکہ ٹیکس بیس کو بڑھائیں گے۔