بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، سرفراز بگٹی

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے جلد کابینہ بنائیں گے، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔