اسلام آباد: (دنیا نیوز) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے نیول ہیڈ کوار ٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیول چیف سے ملاقات بھی کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے نیول چیف سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو بحرینی کمانڈر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان بھی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور حکومتی سطح پر تعاون پر بات چیت کی گئی تھی۔
بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو خوب سراہا۔
بحرینی کمانڈر اور سربراہ پاک فضائیہ کی ملاقات میں ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اور نیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔