آئی ایم ایف شرائط کیساتھ حکومت اور ملک چلانا ممکن نہیں: لیاقت بلوچ

آئی ایم ایف شرائط کیساتھ حکومت اور ملک چلانا ممکن نہیں: لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلی، گیس، پٹرول، ڈیزل اور پانی کی قیمتیں عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو گئی ہیں، حکمران عیاشیاں بند کریں اورانتظامی اخراجات 50 فیصد کم کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، سیاسی عدم استحکام قومی معیشت کے لیے جان لیوا ہے، 2024 کے انتخابات میں دھاندلیاں اور نتائج کی تبدیلی سیاسی زلزلے کا مرکز بنا رہے گا۔