لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل صبح 10 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے، اجلاس میں پیر کے روز پیش کئے گئے ایک سال کے بجٹ پر عام بحث ہوگی۔
حکومتی اور اپوزیشن بینچوں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے، رواں اجلاس میں پنجاب کا ایک سالہ بجٹ پاس کرایا جائے گا۔